قبائلی ضلع کرم میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن: 5 مغوی مزدور بازیاب

شمالی وزیرستان: میران شاہ، سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، 2 جوان شہید

کرم: سیکیورٹی فورسزنے قبائلی ضلع کرم کے مغوی مزدوروں میں سے 5 مزید مزدوروں کو رہا کرالیا ہے جب کہ 10 کو 27 جون کو بازیاب کرایا گیا تھا۔ اس موقع پر ایک مزدور کی نعش بھی برآمد ہوئی تھی۔

پسنی: دہشتگردوں کا سیکیورٹی فورسز پر حملہ، 2فوجی شہید

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق قبائلی ضلع کرم میں موبائل ٹاور پر کام کرنے والے 16 مزدوروں کو 26 جون کو اغوا کیا گیا تھا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق مزدوروں کی بازیابی کے لیے مختلف جگہوں پرآپریشن کیے گئے ہیں۔ ان آپریشن کے دوران 13 جولائی کو 3 دہشت گرد مارے گئے تھے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق آپریشن میں کیپٹن باسط اورسپاہی حضرت بلال شہید ہوئے ہیں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسزکا دہشت گردوں کو پکڑنے کے لیے آپریشن جاری ہے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق بےگناہ اورمعصوم شہریوں کی سیکیورٹی کے لیے کوشاں ہیں۔

مقبوضہ کشمیر : قابض بھارتی فوج کی فائرنگ سے مزید 3 کشمیری نوجوان شہید

ہم نیوز کے مطابق آئی ایس پی آر کی جانب سے کہا گیا ہے کہ عوام نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں فورسز کا بھرپورساتھ دیا ہے۔


متعلقہ خبریں