صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کا آئی ایس آئی ہیڈ کوارٹر کا دورہ

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کا آئی ایس آئی ہیڈ کوارٹر کا دورہ

اسلام آباد: صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے انٹر سروسز انٹیلی جنس (آئی ایس آئی) ہیڈکوارٹر کا دورہ کیا ہے۔

وزیر اعظم کا آئی ایس آئی ہیڈکوارٹرز کا دورہ

ایوان صدر کی جانب سے اس ضمن میں جاری کردہ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ ڈائریکٹر جنرل آئی ایس آئی لیفٹنٹ جنرل فیض حمید نے صدر مملکت کا استقبال کیا۔

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کو دورے کے دوران مجموعی قومی سلامتی بشمول افغانستان کی صورتحال پر بریفنگ دی گئی۔

صدر مملکت کو ان کی خصوصی دلچسپی کے شعبے  سائبر سیکیورٹی پر بھی بریفنگ دی گئی۔

وزیراعظم سے آرمی چیف اور ڈی جی آئی ایس آئی کی ملاقات

اس موقع پر صدر پاکستان نے قومی سلامتی کے لیے آئی ایس آئی کی کاوش کی تعریف کی اور ان کی پیشہ وارانہ تیاریوں پر اطمینان کا اظہار بھی کیا۔


متعلقہ خبریں