لاہور: گھر کی چھت گرنے سے بچوں اور خواتین سمیت 6 افراد جاں بحق

فائل فوٹو


لاہور: گھر کی چھت گرنے سے دو بچوں اور خواتین سمیت 6 افراد جاں بحق ہو گئے ہیں۔ جاں بحق ہونے والے تمام افراد کا تعلق ایک ہی خاندان سے ہے۔ افسوسناک سانحہ شاد باغ وسن پورہ میں پیش آیا ہے۔

اوکاڑہ میں شدید آندھی، گھر کی چھت گرنے سے 6 افراد جاں بحق

ہم نیوز کے مطابق لاہور کے علاقے شاد باغ وسن پورہ میں دو منزلہ مکان کی چھت گر گئی جس کے ملبے تلے دب کر دو بچوں اور دو خواتین سمیت 6 افراد جاں بحق ہوگئے۔

جاں بحق افراد میں 55 سالہ سمیرا، 35 سالہ رضوان، 30 سالہ مہوش، 18 سالہ رابعہ، 8 سالہ ابراہیم اور مناہل شامل ہیں۔

اوکاڑہ میں مکان کی چھت گر گئی، 5 افراد جاں بحق

ریسکیو ذرائع کے مطابق جاں بحق افراد کی نعشوں کو پوسٹ مارٹم اورضابطے کی کارروائی مکمل کرنے کے لیے خواجہ سعید اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

ہم نیوز نے ریسکیو ذرائع ذرائع سے بتایا ہے کہ جائے وقوعہ پر امدادی کارروائیاں مکمل کرلی گئی ہیں۔

لاہور: مکان کی چھت گرنے سے 2 کمسن بچے، 17 سالہ لڑکی جاں بحق

رواں سال فروری میں بھی لاہور کے علاقے کوٹ لکھپت میں ہاؤسنگ سوسائٹی میں مکان کی چھت گرگئی تھی جس کے نتیجے میں ایک ہی خاندان کے 4 افراد جاں بحق ہوگئے تھے۔


متعلقہ خبریں