کورونا وائرس سے مزید 45 اموات


پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران عالمی وبا کورونا وائرس سے مزید 45 افراد جاں بحق ہوگئے، جس کے بعد ملک میں کورونا سے مجموعی اموات 23 ہزار 16 ہوگئیں۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کی جانب سے جاری تازہ اعدادو شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے مزید 2 ہزار 819 کیسز رپورٹ ہوئے۔ ملک میں کورونا کیسز کی تعداد 10 لاکھ 4 ہزار 694 ہوگئی۔

این سی او سی کے مطابق ملک میں کورونا مثبت کیسز کی شرح 6 اعشاریہ 32 فیصد رہی۔ گزشتہ24 گھنٹوں کے دوران 37 ہزار 690 ٹیسٹ کیے گئے۔ ایکٹیو کیسز کی تعداد 55 ہزار 720 تک پہنچ گئی۔

سندھ میں کورونا کے کیسز کی تعداد تین لاکھ 64 ہزار 784، خیبر پختونخوا میں ایک لاکھ 41 ہزار 627، پنجاب میں تین لاکھ 52 ہزار 682، اسلام آباد میں 85 ہزار 519، بلوچستان میں 29 ہزار 494، آزاد کشمیر میں 22 ہزار 886 اور گلگت بلتستان میں 7 ہزار 702 ہو گئی ہے۔

کورونا کے سبب سب سے زیادہ اموات پنجاب میں ہوئی ہیں جہاں 10 ہزار 939 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ سندھ میں 5 ہزار 814، خیبرپختونخوا 4 ہزار 417، اسلام آباد 792، گلگت بلتستان 122، بلوچستان میں 322 اور آزاد کشمیر میں 610 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔


متعلقہ خبریں