پاکستانی ٹیم امریکہ میں کرکٹ نہیں کھیلے گی


لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ نے اعلان کیا ہے کہ قومی کرکٹ ٹیم امریکہ میں منعقد ہونے والی سہ فریقی کرکٹ سیریز میں شرکت نہیں کرے گی۔

پاکستان، بنگلہ دیش اور ویسٹ انڈیز پر مشتمل تین ملکی کرکٹ سریزکو رواں سال اگست میں ہونا تھا۔ پی سی بی حکام کے مطابق پاکستانی کرکٹ ٹیم کی ایشیا کپ میں مصروفیات کے باعث تین ملکی سیریزمیں شامل ہونا ممکن نہیں ہے۔

سہ فریقی سیریز میں پاکستان، ویسٹ انڈیز اور بنگلہ دیش کے مابین دو ٹی ٹوئنٹی میچز ہونا تھے۔ پاکستان کی عدم شمولیت کے باعث سیریز اب ویسٹ انڈیز اور بنگلہ دیش کے درمیان کھیلی جائے گی۔

اعلان کردہ فیصلے سے پاکستانی کرکٹ ٹیم کا شائقین کرکٹ کے سامنے امریکی گراؤنڈز پر کرکٹ کھیلنے کا برسوں پرانا خواب ایک مرتبہ پھرشرمندہ تعبیر نہیں ہو سکے گا۔ سہ ملکی سیریز 2019 میں منعقد ہونے کا امکان ہے۔

اپریل 2018 میں ویسٹ انڈیز نے پاکستانی ٹیم کے ساتھ کراچی میں تین ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلے تھے۔ جواب میں پاکستان کرکٹ ٹیم نے سہ ملکی سیریز میں ویسٹ انڈیز کے خلاف شرکت کرنا تھی۔


متعلقہ خبریں