کورونا: پاکستان میں 37 فیصد ورکرز بےروزگار ہوگئے

کورونا: پاکستان میں 37 فیصد ورکرز بےروزگار ہوگئے

عالمی وبا کورونا وائرس سے پاکستان میں مختلف سیکٹرز میں کام کرنے والے 37 فیصد ورکرز بے روزگار ہوگئے۔

وزارت منصوبہ بندی و ترقی کی جانب سے سینیٹ پیش کی گئی رپورٹ کے مطابق کورونا کا سماجی و اقتصادی اثرات کا جائزہ لینے کیلئے خصوصی سروے کیا گیا جس کے مطابق ملازمت پیشہ آبادی کا 49 فیصد حصہ کورونا سے متاثر ہوا۔

مزید پڑھیں:پاکستان میں کورونا کی بھارتی قسم پھیلنے سے متعلق اسد عمر کی پیشگی تنبیہ

سینیٹ میں جمع کرائی گئی رپورٹ کے مطابق کورونا سے متاثرہ ملازمت پیشہ افراد کی تعداد 27.31 ملین ہے۔

وزارت منصوبہ بندی کی رپورٹ کے مطابق کورونا سے 37 فیصد ورکرز کی ملازمت چلی گئی یا کام نہیں ڈھونڈ سکے۔ کورونا سے 12 فیصد ورکرز کی آمدن میں کمی ہوئی۔

رپورٹ کے مطابق کورونا سے سب سے زیادہ خیبر پختونخوا متاثر ہوا۔ خیبر پختونخوا میں 55فیصد افراد کی ملازمت گئی آمدنی میں کمی ہوئی۔

 


متعلقہ خبریں