سعودی عرب فٹ بال ورلڈکپ 2030 کی میزبانی حاصل کرنے کا خواہاں


سعودی عرب نے فٹ بال ورلڈکپ 2030 کی میزبانی حاصل کرنے کی کوششیں شروع کر دیں۔

برطانوی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب فٹبال ورلڈکپ 2030 کی اٹلی کے ہمراہ مشترکہ میزبانی حاصل کرنا چاہتا ہے۔

رپورٹ کے مطابق فٹ بال ورلڈ کپ کی میزبانی حاصل کرنے کے لیے بولی کے انتظامات ابھی ابتدائی مراحل میں ہیں۔

مارچ میں برطانیہ کے وزیراعظم بورس جانسن نے تصدیق کی تھی کہ وہ آئرلینڈ کے ساتھ  فٹبال ورلڈکپ 2030 کی میزبانی حاصل کرنے کے لیے بولی میں حصہ لیں گے۔

فیفا کا 2022 فٹ بال ورلڈکپ کے شیڈول کا اعلان

ایتھلیٹک کے مطابق سعودی عرب امریکہ میں قائم بوسٹن کنسلٹنسی گروپ کے ساتھ مل کر مختلف آپشنز کے ساتھ اٹلی کے ساتھ مشترکہ طور پر بولی لگائے گا۔

اس کے علاوہ سعودی عرب عرب ممالک موروکو اور مصر کے ساتھ بھی ورلڈ کپ کی میزبانی حاصل کرنے کے لیے مشترکہ بولی لگا سکتا ہے۔

گزشتہ چند سالوں کے دوران سعودی عرب میں کھیلوں کا فروغ دیکھا گیا ہے خاص طور پر قطر میں اگلے سال فٹ بال ورلڈ کپ کے انعقاد کے بعد سعودی عرب میں کھیلوں کو زیادہ اہمیت دی جا رہی ہے۔

رپورٹ کے مطابق سعودی عرب گزشتہ چند سالوں کے دوران کھیلوں کے عالمی مقابلوں میں 1.5 ارب ڈالر کی خطیر رقم لگا چکا ہے۔


متعلقہ خبریں