آزاد کشمیر الیکشن کمیشن کا علی امین گنڈا پور کو آزاد کشمیر کی حدود سے جانے کا حکم

علی امین گنڈاپور

آزاد کشمیر الیکشن کمیشن نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) رہنما علی امین گنڈا پور کو آزاد کشمیر کی حدود سے جانے کا حکم دے دیا۔

آزاد کشمیر الیکشن کمیشن کی جانب سے چیف سیکرٹری کو خط لکھ دیا گیا ہے جس کے مطابق علی امین گنڈاپور کی جلسے جلوسوں میں شرکت اور تقریر پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔

خط میں کہا گیا ہے کہ وفاقی وزیر کی آزاد کشمیر میں تقریر سے امن وامان کا مسئلہ پیدا ہو رہا ہے۔

آزاد کشمیر الیکشن کمیشن کا کہنا ہےکہ ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزیوں پر پی ٹی آئی کے امیدواروں کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جا رہی ہے۔

الیکشن کمیشن کی جانب سے چیف سیکرٹری کو حکم دیا گیا ہے کہ الیکشن کمیشن کی ہدایات پر فوری عمل درآمد کرکے رپورٹ پیش کی جائے۔

الیکشن کمیشن کا علی امین گنڈا پورکیخلاف مقدمہ درج کرنےکاحکم

یاد رہے کہ چند روز قبل الیکشن کمیشن آزاد کشمیر نے وفاقی وزیرعلی امین گنڈا پور کیخلاف مقدمہ درج کرنے کا بھی حکم دیا تھا۔

چیف الیکشن کمشنر نے کہا تھا کہ علی امین نے لوگوں کو رقم دی جو رشوت کے زمرے میں آتی ہے۔

آزاد کشمیر کے علاقے ڈڈیال کے مقام پر جلسہ کے موقع پر وفاقی وزیر امور کشمیر کی جانب سے نقد رقم کی تقسیم کی ویڈیو وائرل ہوئی تھی۔


متعلقہ خبریں