کابل: افغان فورسز کا مختلف شہروں کا قبضہ واپس لینے کا دعویٰ


کابل: افغان فورسز نے مختلف شہروں کا قبضہ طالبان سے واپس لینے کا دعویٰ کر دیا۔ 

افغان میڈیا کے مطابق افغانستان میں افغان طالبان اور فورسز میں جھڑپوں کا سلسلہ جاری ہے۔ افغانستان کے صوبہ بدخشاں میں فضائی حملہ کے دوران 10 شہری جاں بحق ہو گئے۔

افغان طالبان سے لڑائی میں کاپیسا کے ڈپٹی گورنر جاں بحق ہو گئے۔ افغان فورسز اور طالبان کے درمیان افغانستان کے بیشتر صوبوں میں جھڑپیں ہو رہی ہیں۔

افغان طالبان نے صوبہ جوزان کے شہر شبرغان پر قبضے کا دعویٰ کر دیا جبکہ طالبان نے بڑے شہروں کو تیل کی سپلائی بھی روک دی ہے۔

مزید پڑھیں: افغانستان کے حالات کا ذمہ دار پاکستان کو ٹھہرانا انتہائی غیر منصفانہ ہے، وزیراعظم

افغان فورسز اور طالبان دونوں ہی کی جانب سے اسپین بولدک پر قبضے کے دعوے کیے جا رہے ہیں جبکہ افغان فورسز نے طالبان سے نیمروز اور بامیان کے شہروں کا قبضہ واپس لینے کا بھی دعویٰ کر دیا ہے۔


متعلقہ خبریں