لاہور: کورونا کی بھارتی قسم کے 50 کیسز رپورٹ


لاہور میں کورونا وائرس کے بھارتی قسم ڈیلٹا کے 50 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

محکمہ صحت پنجاب کی جانب سے جاری تازہ رپورٹ کے مطابق 73 نمونوں کا تجزیہ کیا گیا۔ گزشتہ 15 روز میں رپورٹ ہونے والے کیسز پر تجزیہ کیا گیا۔ لاہور میں ڈیلٹا کے 50 کیسز رپورٹ ہوئے۔

محکمہ صحت پنجاب کے مطابق کورونا کے ڈیلٹا قسم کا پھیلاوَ 100 فیصد زیادہ ہے۔ لاہور میں رپورٹ ہونے والے 70 فیصد کیسز ڈیلٹا وائرس کے ہیں۔

مزید پڑھیں: کراچی: کورونا کی خطرناک قسم ڈیلٹا کے 35 کیسز رپورٹ

محکمہ صحت کے مطابق لاہور میں کورونا کیسز کی مثبت شرح 3 اعشاریہ 7 فیصد پہنچ گئی ہے۔

ترجمان محکمہ صحت پنجاب کا کہنا ہے کہ ڈیلٹا ویرینٹ سے بچاوَ کا واحد راستہ ویکسی نیشن ہے۔ بھارتی ڈیلٹا ویرینٹ کورونا کی دیگر اقسام سے زیادہ تیزی سے پھیل رہا ہے۔


متعلقہ خبریں