افغان سفیر کی بیٹی کا مبینہ اغوا: وزیراعظم کا 48 گھنٹوں میں ملزمان کی گرفتاری کا حکم

کابینہ ڈویژن نے عمران خان کو بطور وزیراعظم ڈی نوٹیفائی کردیا

اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں افغان سفیر کی بیٹی کے مبینہ اغوا کی کوشش پر وزیراعظم عمران خان نے نوٹس لیتے ہوئے وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کو ہدایت کی ہے کہ 48 گھنٹوں میں ملزمان کو گرفتار کیا جائے۔

اسلام آباد: افغان سفیر کی بیٹی کے مبینہ اغوا اور تشدد پر پاکستان کا مؤقف

ہم نیوز کے مطابق وزیراعظم نے وفاقی وزیر داخلہ کو ہدایت کی ہے کہ اغواکاروں کوپکڑنے کے لیے تمام ممکنہ ذرائع بروئے کار لائے جائیں۔

افغانستان کے حالات کا ذمہ دار پاکستان کو ٹھہرانا انتہائی غیر منصفانہ ہے، وزیراعظم

وزیراعظم عمران خان نے ہدایت کی ہے کہ پولیس اور قانون نافذ کرنے والے ادارے ترجیحی بنیادوں پر واقعے کی تحقیقات کریں اور 48 گھنٹوں میں ملوث ملزمان کو گرفتار کر کے حقائق سامنے لائیں۔


متعلقہ خبریں