طالبان کا آخری پڑاؤ افغانستان کے دارالحکومت کابل میں ہو گا، امریکی انٹیلی جنس

طالبان کا آخری پڑاؤ افغانستان کے دارالحکومت کابل میں ہو گا، امریکی انٹیلی جنس

واشنگٹن: افغان طالبان کا آخری پڑاؤ افغانستان کے دارالحکومت کابل میں ہو گا۔ یہ بات امریکہ کے مؤقر نشریاتی ادارے سی این این نے اپنی ایک رپورٹ میں بتائی ہے۔

افغان طالبان اور پاکستانی حکام کا رابطہ: باب دوستی کو کھول دیا گیا

عرب ذرائع ابلاغ کے مطابق سی این این نے اپنی رپورٹ میں دعویٰ کیا ہے کہ امریکی انٹیلی جنس کے تازہ ترین جائزے کے مطابق افغانستان میں طالبان تحریک کی رفتار اور پیش قدمی اندازے سے زیادہ ہے۔

سی این این نے اپنی رپورٹ میں خبردار کیا ہے کہ افغان طالبان کی تیز رفتاری ملک میں امن و امان کی صورتحال کے بگاڑ کا سبب بھی بن سکتی ہے۔

نشریاتی ادارے کی رپورٹ کےمطابق امریکی انٹیلی جنس رپورٹوں میں متنبہ کیا گیا ہے کہ افغان طالبان تحریک امریکی افواج کے انخلا کے بعد عن قریب ممکنہ طور پر ملک کے بڑے حصے کا کنٹرول سنبھال لے گی۔

برطانیہ نے طالبان حکومت کے ساتھ کام کرنے پہ رضامندی ظاہر کردی

سی این این کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ افغانستان کا دارالحکومت کابل طالبان تحریک کا آخری پڑاؤ ہو گا۔


متعلقہ خبریں