سعودی فرمانروا شاہ سلمان اور ترک صدر کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ


سعودی فرمانروا شاہ سلمان اور ترک صدر کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے۔

دونوں رہنماؤں کے درمیان باہمی تعلقات اور دو طرفہ امور پرتبادلہ خیال کیا گیا۔ ترک صدر نے  شاہ سلمان کو حج  اور عیدالاضحیٰ کی پیشگی مبارکباد بھی دی۔

شاہ سلمان نے کہا’ میری خدا سے دعا ہے کہ وہ تمام مسلمانوں حج کی خوشی اور نیکی کی سعادت عطا فرمائے۔

سعودی عرب اور ترکی کے درمیان دوطرفہ تعلقات 2018ء میں صحافی جمال خاشقجی کے استنبول میں واقع سعودی قونصل خانے میں قتل کے واقعے کے بعد سے تناؤ کا شکار تھے۔ بعد ازاں ترکی اور سعودی عرب نے مکالمے کو جاری رکھنے سے اتفاق کیا۔

حالیہ مہینوں کے دوران ترکی نے سعودی عرب کے ساتھ دوطرفہ تعلقات کو بہتر بنانے کی کوششیں کی ہیں۔ ترک صدر نے ماہ رمضان میں بھی ٹیلیفون کال کر شاہ سلمان کو مبارکباد دی تھی۔

 


متعلقہ خبریں