نواز شریف کی قربانی رنگ لے آئی، مریم نواز


 مظفر آباد: مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ نواز شریف کی قربانی رنگ لے آئی۔

مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے آزاد کشمیر میں انتخابی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جہاں جاتی ہوں صرف ایک ہی آواز آتی ہے اور وہ ہے نوازشریف۔ نواز شریف مائنس نہیں ہوئے بلکہ اللہ نے پلس پلس کر دیا۔

انہوں نے کہا کہ نواز شریف کو مائنس کرنے کا خواب دیکھنے والے یہ جلسہ دیکھیں۔ آزاد کشمیر نے ن لیگ کا ساتھ دے کر تاریخ رقم کی۔ نواز شریف کی قربانی ضائع نہیں گئی بلکہ رنگ لائی ہے۔

مریم نواز نے کہا کہ ووٹ مانگنے نہیں آئی بلکہ میری رگوں میں کشمیری خون ہے۔ لیگی کارکنوں کو مبارک ہو کیونکہ آپ انتخابات جیت چکے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ سلیکٹڈ کل باغ کے سرکاری جلسے میں آئے تھے اور کل کے فلاپ جلسے پر کروڑوں روپے خرچ کیے گئے اگر یہ کل کا جلسہ نہ کرتے تو شاید کچھ بھرم رہ جاتا۔

مسلم لیگ ن کی رہنما نے کہا کہ کراچی سے خیبر تک ہر جگہ آپ کو عوام نے مسترد کر دیا ہے اور یہ انتخاب نہیں بلکہ انقلاب ہے۔ ووٹ چھیننے کی کوشش کی تو آزاد کشمیر والے تمہارا برا حال کر دیں گے۔


متعلقہ خبریں