دنیا میں جہاں غربت ہے وہاں زرداری اور نواز شریف جیسے لیڈرز ہیں، وزیراعظم

کابینہ ڈویژن نے عمران خان کو بطور وزیراعظم ڈی نوٹیفائی کردیا

بھمبھر: وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ دنیا میں جہاں بھی غربت ہے وہاں زرداری اور نواز شریف جیسے لیڈرز ہیں۔ انہوں ںے کہا کہ دنیا میں غربت کرپشن اور لاقانونیت کی وجہ سے ہے۔

جس پارٹی کا لیڈر اور پیسہ پاکستان میں نہ ہو وہ کشمیریوں کیلیے کھڑا نہیں ہوگا، وزیراعظم

ہم نیوز کے مطابق انتخابی جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ خود کو لیڈر کہنے والا شخص اداکاری کرکے باہر چلا گیا۔ انہوں ںے کہا کہ نوازشریف نے ایسا ڈرامہ کیا کہ ہماری کابینہ کی خواتین ارکان بھی رونے لگیں لیکن لندن کی ہوا لگتے ہی ٹھیک ہو گیا۔ ان کا کہنا تھا کہ لندن جا کر دوسرا نواز شریف بن گیا۔

روک سکتے ہو تو روک لو-آزاد کشمیر میں عمران خان کی حکومت بنے گی، شیخ رشید

انہوں نے کہا کہ پاکستان میں عدالتیں آزاد ہیں تو باہر بیٹھے ہوئے لوگوں سے پوچھتا ہوں کہ کس سے ڈر ہے؟ انہوں نے کہا کہ ن لیگ کی آدھی قیادت ملک سے باہر ہے۔

وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ یاد رکھیں کہ اگر آپ کا لیڈر ایماندار نہیں ہے تو پھر ملک کے وزیر بھی کرپٹ ہوں گے۔ انہوں ںے کہا کہ نوازشریف کا منشی ہماری حکومت سے پہلے بھاگ گیا تھا۔

افغان سفیر کی بیٹی کا مبینہ اغوا: وزیراعظم کا 48 گھنٹوں میں ملزمان کی گرفتاری کا حکم

ہم نیوز کے مطابق وزیراعظم نے انتخابی جلسے سے خطاب کرت ہوئے کہا کہ نواز شریف دور میں عدلیہ پر حملہ کیا گیا لیکن پھر بھی ان کو خوف ہے۔ انہوں ںے کہا کہ طاقتور کو قانون کے نیچے لانے کی کوشش کر رہے ہیں۔


متعلقہ خبریں