پاکستانی عازم حج کو منی میں دل کا شدید دورہ

پاکستانی عازم حج کو منی میں دل کا شدید دورہ

منی: ایک پاکستانی عازم حج کو دل کا شدید دورہ پڑا جس کے بعد فوری طور پر عازم حج کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

مناسک حج کا آغاز ہو گیا

العربیہ نیٹ کے مطابق محکمہ صحت کے طبی عملے نے اطلاع ملتے ہی پاکستانی عازم حج کو رہائش سے پہلے منی الوادی اسپتال منتقل کیا جہاں ابتدائی طبی امداد فراہم کی گئی۔

طبی عملے نے صورتحال دیکھ کر فوری طور پر کنگ عبداللہ میڈیکل سٹی سے رابطہ کیا اور پھر پاکستانی عازم حج کو کنگ عبداللہ میڈیکل سٹی کے ایمرجنسی وارڈ میں لے جایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے انہیں ضروری طبی امداد دی۔

امت مسلمہ نفرتوں کو مٹا دے، خطبہ حج

پاکستانی عازم حج کی طبیعت اب بہتر ہے اوران کی زندگی خطرے سے باہر بتائی جار ہی ہے۔

ویب سائٹ کے مطابق مکہ محکمہ صحت کے ترجمان کا کہنا ہے کہ کنگ عبداللہ میڈیکل سٹی کے ڈاکٹر پاکستانی عازم حج کی مکمل نگہداشت کررہے ہیں۔

ذی الحج کا چاند نظر نہیں آیا، پاکستان میں عیدالاضحیٰ 21 جولائی کو منائی جائے گی

ترجمان کے مطابق پاکستانی عازم حج کا علاج وزارت صحت کی براہ راست نگرانی میں ہو رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ
محکمہ صحت مکہ مکرمہ اس قسم کے ہنگامی کیسز سے نمٹنے کے لیے خصوصی ٹیمیں تیار کیے ہوئے ہے۔


متعلقہ خبریں