افغان حکومت کو جذبات میں کوئی بھی فیصلہ نہیں کرنا چاہیے، وزیر خارجہ

مؤثر سفارت کاری کی وجہ سے پاکستان پوری دنیا کا مرکز بن چکا، وزیر خارجہ

اسلام آباد: وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے امید ظاہر کی ہے کہ افغان حکومت اپنے فیصلے پر نظر ثانی کرے گی۔ انہوں ںے کہا کہ افغان حکومت کو جذبات میں کوئی بھی فیصلہ نہیں کرنا چاہیے۔

افغان سفیر کی بیٹی راولپنڈی سےدامن کوہ کیسے پہنچی؟

ہم نیوز کے مطابق وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کی ہدایت پر افغان سفیر کی بیٹی کے اغوا کا مقدمہ درج کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ سیکریٹری خارجہ نے آج افغان سفیر سے ملاقات بھی کی ہے۔

مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا کہ سفیر، ان کے اہلخانہ اور سفارتخانے کی سیکیورٹی بڑھادی گئی ہے۔ انہوں ںے کہا کہ حکومت نے افغان حکومت کو ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی ہے۔

وزیرخارجہ نے کہا کہ پاکستان نے افغانستان میں قیام امن کے لیے بڑا کردار ادا کیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان نے
افغانستان میں قیام امن کے لیے اسلام آباد میں کانفرنس بلائی۔

افغان سفیر کی بیٹی کا مبینہ اغوا: تحریری درخواست کے بعد کارروائی کی جائیگی، شیخ رشید

ہم نیوز کے مطابق وزیر خارجہ نے کہا کہ افغان حکومت کو جذبات میں کوئی بھی فیصلہ نہیں کرنا چاہیے۔


متعلقہ خبریں