کراچی: کورونا کے ڈیلٹا ویرینٹ کی شرح میں ‏تشویشناک حد تک اضافہ


کراچی: شہر قائد میں عالمی وبا قرار دیے جانے والے کورونا کے ڈیلٹا ویرینٹ کی شرح میں ‏تشویشناک حد تک اضافہ ہو گیا ہے۔

کورونا ختم نہیں ہوا، ماسک پہنیں اور احتیاط کریں: وزیراعظم کی ہدایت

انٹرنیشنل سینٹر فار کیمیکل اینڈ بائیولوجیکل سائنسز جامعہ کراچی کے مطابق شہر میں کورونا ‏وائرس کے ڈیلٹا وئیرینٹ کی شرح 92 فیصد تک پہنچ گئی ہے۔

اعداد و شمار کے مطابق کراچی میں 14 اور 15 جولائی کو 90 ‏میں سے 83 نمونے ڈیلٹا ویرئنٹ کے پائے گئے ہیں۔

اس ضمن میں حکام کا کہنا ہے کہ کراچی میں کورونا وائرس کے مثبت کیسز کی شرح 23 فیصد سے بڑھ ‏گئی ہے اور کورونا وائرس کے کیسز کی شرح بڑھنے سے شہر میں روزانہ درجنوں آپریشنز ملتوی ‏کئے جا رہے ہیں۔

کورونا: پاکستان میں مزید21اموات،2ہزار607نئے کیسز رپورٹ

کراچی کے مختلف اسپتالوں میں کورونا وائرس سے متاثر مریضوں کی تعداد تین گنا بڑھ گئی ہے ‏اور ڈیلٹا ویرینٹ کی وجہ سے کراچی کے اسپتالوں پر دباؤ مزید بڑھنے کا خدشہ ہے۔


متعلقہ خبریں