بھارت نے فیٹف کو پاکستان کے خلاف سیاسی طور پر استعمال کرنیکا اعتراف کرلیا

فیٹف، گرے لسٹ سے نکلنے میں پاک فوج کے سربراہ نے کلیدی کردار ادا کیا

ئی دہلی: بھارت نے بالآخر اعتراف کرلیا ہے کہ اس نے فیٹف کو پاکستان کے خلاف سیاسی طور پر استعمال کیا۔ یہ اعتراف بھارتی وزیر خارجہ جے شنکر نے کیا ہے۔

سفارتکاروں کے ذریعے پاکستان مخالف پروپگنڈہ: بھارتی سازش بے نقاب

بھارت کے مؤقر انگریزی اخبار ہندوستان ٹائمز کے مطابق وزیر خارجہ جے شنکر نے اعتراف کیا ہے کہ بھارت کی کوشش سے پاکستان فیٹف کی گرے لسٹ میں رہا۔ ان کا کہنا تھا کہ ہماری ہی کوششوں سے پاکستان فیٹف کے ریڈار پر آیا تھا۔

اخبار کے مطابق بھارتی وزیر خارجہ جے شنکر نے کہا کہ بھارت چین کے کسی دباؤ میں نہیں آئے گا اور نہ ہی جھکے گا۔

انہوں ںے یہ بات بی جے پی کے رہنماؤں کی تربیت کے لیے منعقدہ ایک ورچوئل کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہی ہے۔

بھارت کا پاکستان کے خلاف ایک اور جھوٹا پروپیگنڈا بےنقاب

یاد رہے کہ وزیرخارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے گرے لسٹ میں برقرار رکھنے کے فیٹف کے فیصلے پر سوال کیا تھا کہ یہ سیاسی ہے یا پھر تکنیکی ہے؟

انہوں نے کہا تھا کہ گرے لسٹ میں رکھنا پاکستان پر دباؤ برقرار رکھنے کی کوشش ہے۔ انہوں ںے کہا تھا کہ فیٹف کو مذموم مقاصد کے لیے سیاست زدہ کیا جا رہا ہے۔

وزیر خارجہ نے جے شنکر کے اعتراف کے بعد ایک مرتبہ پھر کہا ہے کہ پہلے دن سے کہا ہے کہ بھارت ایف ے ٹی ایف کو سیاسی مقاصد کے لیے استعمال کر رہا ہے۔

بھارت فیٹف کو سیاسی مقاصد کیلئے استعمال کر رہا ہے، وزیر خارجہ

مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پاکستان نے ایف اے ٹی ایف کی جانب سے دیے گئے اہداف پر کام مکمل کیا۔ انہوں ںے کہا کہ پاکستان نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں بڑی قربانیاں دی ہیں۔


متعلقہ خبریں