جنوبی وزیرستان میں سیکورٹی فورسز کا آپریشن: سپاہی شہید

شمالی وزیرستان: میران شاہ، سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، 2 جوان شہید

اسلام آباد: سیکورٹی فورسز نے جنوبی وزیرستان میں خفیہ اطلاع پر آپریشن کیا جا رہا ہے۔ آپریشن کے دوران دہشت گردوں کی جانب سے کی جانے والی فائرنگ کے نتیجے میں ایک سپاہی نے جام شہادت نوش کرلیا ہے۔

قبائلی ضلع کرم میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن: 5 مغوی مزدور بازیاب

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق جنوبی وزیرستان میں آپریشن سنائے نرے میں دہشت گردوں کی موجودگی کی خفیہ اطلاع پرکیا گیا تو دہشت گردوں نے فائرنگ کردی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق دہشت گردوں کی جانب سے کی جانے والی فائرنگ کے نتیجے میں 20 سالہ سپاہی جنید شہید ہو گئے ہیں۔

پسنی: دہشتگردوں کا سیکیورٹی فورسز پر حملہ، 2فوجی شہید

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق سیکورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کردیا ہے۔


متعلقہ خبریں