کورونا وائرس: پاکستان میں مزید 40 اموات


عالمی وبا کورونا وائرس سے پاکستان میں مزید 40 اموات ہوگئیں جس کے بعد جاں بحق افراد کی مجموعی تعداد 22 ہزار 888 ہوگئی ہے۔ 

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کی جانب سے جاری تازہ اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر میں کورونا کے مزید 2 ہزار 579 نئے کیسز سامنے آئے۔ کورونا سے متاثر ہونے والوں کی مجموعی تعداد 9 لاکھ 96 ہزار 451 ہوگئی ہے۔

سندھ میں کورونا کے کیسز کی تعداد تین لاکھ 59 ہزار 824، خیبر پختونخوا میں ایک لاکھ 41 ہزار 138، پنجاب میں تین لاکھ 51 ہزار 345، اسلام آباد میں 85 ہزار 28، بلوچستان میں 29 ہزار 242، آزاد کشمیر میں 22 ہزار 339 اور گلگت بلتستان میں 7 ہزار 535 ہو گئی ہے۔

کورونا کے سبب سب سے زیادہ اموات پنجاب میں ہوئی ہیں جہاں 10 ہزار 900 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ سندھ میں 5 ہزار 756، خیبرپختونخوا 4 ہزار 397، اسلام آباد 788، گلگت بلتستان 122، بلوچستان میں 320 اور آزاد کشمیر میں 605 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

این سی او سی کے مطابق اب تک ملک بھر میں 45 لاکھ 50 ہزار696افراد کو کورونا ویکسین کی مکمل خوراک جبکہ ایک کروڑ 81 لاکھ 85 ہزار295 افراد کو سنگل خوراک دی جاچکی ہے۔


متعلقہ خبریں