کراچی:کالعدم ٹی ٹی پی سجنا گروپ کے2 مبینہ دہشتگرد گرفتار


کراچی کےاسٹیل ٹاؤن میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے کالعدم ٹی ٹی پی سجنا گروپ کے 2 مبینہ دہشت گرد گرفتار کر لیے ہیں۔

گرفتار دہشت گردوں میں سیف اللہ عرف محسن اور حضرت بلال عرف بلال شامل ہے۔

پولیس نے دعویٰ کیا ہے کہ دہشت گردوں نے 2013 میں ٹی ٹی پی سجنا گروپ میں شمولیت اختیار کی۔ مبینہ دہشت گرد کراچی میں بھتہ خوری سمیت ڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث تھے۔

حکام کا دعویٰ ہے کہ گرفتاردونوں دہشت گرد افغانستان سے تربیت یافتہ ہیں۔ دہشت گردوں سے شارٹ مشین گن، دستی بم اور دیگر سامان برآمد ہوا ہے۔

ابتدائی معلومات کے مطابق دہشتگرد بھتہ لیکر سجناں گروپ کے کمانڈر فخرالدین عرف ملنگ کے حوالے کرتے تھے۔دہشت گردوں نے سیکیورٹی فورسز پرحملوں کابھی اعتراف کیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ دہشت گرد نوجوانوں کی ذہن سازی اورنیٹوکنٹینرکو2013میں آگ لگانے کے واقعے میں ملوث ہیں۔

 


متعلقہ خبریں