آزاد کشمیر میں کٹھ پتلی وزیراعظم لانے کا فیصلہ ہو چکا، مریم نواز


مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ آزاد کشمیر میں بھی کٹھ پتلی وزیراعظم لانے کا فیصلہ ہو چکا ہے، اگر کشمیر کے انتخابات چوری کرنے کی کوشش کی گئی تو ہم چپ نہیں بیٹھیں گے۔

فارورڈ کہوٹہ میں انتخابی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز نے وزیراعظم عمران خان پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ تمہاری کامیاب خارجہ پالیسی یہ ہے کہ چین نےسی پیک پرکام بند کر دیا۔

انہوں نے کہا کہ نوازشریف کشمیریوں کا مقدمہ لڑیں گے، سلیکٹرکی طرح مودی کے حوالے نہیں کریں گے، دشمن کے 5 دھماکوں کے جواب میں نوازشریف نے 6 دھماکے کیے تھے۔

ان کا کہنا تھا کہ نوازشریف نے کبھی یہ رونا نہیں رویا کہ مودی میرا فون نہیں اٹھاتا، نوازشریف کا کشمیرکےساتھ خون کا رشتہ ہے۔

وہ نواز شریف کا نواسہ ہے گولڈ اسمتھ کا نہیں، مریم نواز

مریم نواز نے کہا کہ برہان وانی کا مقدمہ لڑنے والے نوازشریف کو غدار کہا گیا، پاکستان میں جو جتنا بڑا محب وطن ہوتا ہے اسے اتنا ہی بڑا غدار کا لقب دیا جاتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ غداری کا لقب دینے والو دیکھو نواز شریف کی بیٹی آج ایل اوسی پر کھڑی ہے۔


متعلقہ خبریں