ملک میں سونے کی قیمت میں اضافہ

سونے قیمت

کاروباری ہفتے کے پہلے روز ملک میں سونے کی قیمت میں اضافہ ہوا ہے۔

سندھ صرافہ بازار ایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ سونا 200 روپے اضافے سے ایک لاکھ 9 ہزار900 روپے کا ہو گیا ہے۔

اس کے علاوہ 10 گرام سونا 172 روپے اضافےسے 94 ہزار 222 روپے کا ہو گیا۔

ملکی زرمبادلہ ذخائر 10 کروڑ 28 لاکھ ڈالر کم ہوئے ہیں، اسٹیٹ بینک

دوسری جانب پیر کے روز انٹربینک میں ڈالر ڈیڑھ روپے مہنگا ہو گیا ہے۔

واضح رہے کہ نئے مالی سال کے دوران ڈالر 3 روپے 94 پیسے مہنگا ہوا ہے۔

انٹربینک میں ڈالر کی قدر ایک روپے 54 پیسے اضافے کے بعد 161 روپے 48 پیسے ہوگئی ہے۔

فاریکس مارکیٹ ذرائع کے مطابق بیرونی ادائیگیوں کے سبب ڈالر کی طلب اور قیمت میں اضافہ ہورہا ہے۔

اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر ایک روپیہ 20 پیسے بڑھ کر 161 روپے 50 پیسے ہے۔


متعلقہ خبریں