’اگر اتھارٹی میں ہوتا تو بولنگ کے فیصلے پر کپتان سمیت ٹیم انتظامیہ کو فارغ کر دیتا‘

مارگلہ ہلز میں آتشزدگی: پرندہ جھلس گیا، شعیب اختر غمزدہ

قومی ٹیم کے سابق فاسٹ بولر شعیب اختر نے کہا ہے کہ اگر میرے پاس اتھارٹی ہوتی تو ٹاس جیت کر بولنگ کے فیصلے پر کپتان سمیت ٹیم انتظامیہ کو فارغ کر دیتا۔

یوٹیوب ویڈیو میں راولپنڈی ایکسپریس نے انگلینڈ کے خلاف دوسرے ٹی ٹوئنٹی میں شکست پر قومی ٹیم کو سخت تنقید کا نشانہ بنا ڈالا۔

انہوں نے کہا کہ انگلینڈ میں اس وقت سخت گرمی پڑ رہی ہے ایسے میں پچ پر گیند بریک ہوتا ہے مجھے سمجھ نہیں آئی کہ پاکستان نے ٹاس جیت کر بولنگ کا فیصلہ کیوں کیا۔

انگلینڈ سے شکست: شعیب اختر ٹیم انتظامیہ پر برس پڑے

ان کا کہنا تھا کہ ٹیم کے تمام لڑکے پہلے بھی انگلینڈ کا دورہ کر چکے ہیں ایسی پچ کو دیکھ کر اس طرح کا فیصلہ کیوں کیا گیا۔

شعیب اختر نے کہا کہ انگلینڈ دو سو رنز کا ہدف حاصل کر سکتا ہے مگر پاکستان میں یہ صلاحیت نہیں۔

انہوں نے کہا کہ اگر پاکستان یہ سیریز ہاری تو اس کی پوری ذمہ داری ٹیم انتظامیہ پر ہو گی جنہوں نے ٹاس جیت کر بولنگ کا فیصلہ کیا۔

متعلقہ خبریں

ٹاپ اسٹوریز