بھارت کی پاکستانی سفارتکاروں کے موبائل فون بھی ہیک کرنے کی کوشش


بھارت کی جانب سے پاکستانی سفارتکاروں کے موبائل فون بھی ہیک کرنے کی کوشش کی گئی۔

غیر ملکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق بھارتی خفیہ ایجنسیوں نے اسرائیلی ہیکنگ سافٹ ویئر کی مدد سے حریت رہنماؤں کے موبائل فونز کو بھی نشانہ بنایا ہے۔

اس کے علاوہ سکھ علیحدگی پسند رہنماؤں اور چینی صحافیوں کو بھی نشانہ بنایا گیا ہے۔

خیال رہے کہ برطانوی اخبار نے اپنی رپورٹ میں دعویٰ کیا تھا کہ بھارت نے اسرائیلی سافٹ ویئر کی مدد سے وزیراعظم عمران خان اور مختلف ممالک کے سربراہان سمیت تقریباً 50 ہزار سے زائد لوگوں کے فون نمبرز ہیک کرنے کی کوشش کی تھی۔

وزیراعظم عمران خان کیخلاف بھی اسرائیلی ہیکنگ سافٹر ویئر کے استعمال کا انکشاف
ذرائع کا کہنا ہے کہ بھارت اسرائیلی کمپنی کے ذریعے وزیراعظم اور کابینہ ارکان کے فون کالز اور میسج ریکارڈ کرنے کی کوشش کرتا رہا۔

ادھر امریکی اخبار کی جانب سے دعویٰ کیا گیا تھا کہ بھارت میں اپوزیشن لیڈر راہول گاندھی کے فون کی بھی ہیکنگ کی گئی تھی۔

اخبار کے مطابق بھارتی حکومت کے پاس جاسوسی، نگرانی اور ڈی کوڈ کرنے کی صلاحیت ہے۔


متعلقہ خبریں