سعودی عرب سمیت خلیجی ممالک میں عیدالضحیٰ منائی گئی

سعودی عرب سمیت خلیجی ممالک میں عیدالضحیٰ منائی جا رہی ہے

ریاض: سعودی عرب، متحدہ عرب امارات سمیت خلیجی ممالک میں عید الاضحیٰ منائی گئی۔

سعودی عرب، یو اے  ای سمیت خلیجی ملکوں میں مذہبی جوش و جذبے کے ساتھ عید الاضحیٰ منائی گئی۔ مکہ مکرمہ، مسجد الحرام میں نماز عید الاضحیٰ ادا کرنے کے بعد مسلمان سنت ابراہیمی پر عمل کرتے ہوئے قربانی کی۔

سعودی عرب میں عید کا بڑا اجتماع مسجد نبوی ﷺ میں ہوا جہاں حاجیوں سمیت لاکھوں افراد نے نماز عید ادا کی اور کورونا کی وجہ سے سماجی فاصلے اور احتیاطی تدابیر کا مکمل خیال رکھا گیا۔

عید الاضحیٰ کے موقع پرکورونا وبا کے خاتمے اورامت مسلمہ کی سلامتی و ترقی کیلئے خصوصی دعائیں کی گئیں۔

امریکہ، برطانیہ اور جاپان میں بھیعید الاضحیٰ منائی گئی اور مسلمان سنت ابراہیمی کی پیروی کرتے ہوئے قربانی کرنے میں مصروف رہے۔


متعلقہ خبریں