قربانی کے جانوروں کی سب سے بڑی چوری


عید الاضحیٰ قریب آتے ہی ہرسال کی طرح اس بار بھی قربانی کے جانوروں کی چوری کی وارداتوں میں گزشتہ دس دن سے مسلسل اضافہ ہوگیا ہے۔

کراچی اور لاہور سمیت ملک کے دیگر بڑے شہروں میں قربانی کے جانور چوری ہونے کا سلسلہ جاری ہے لیکن پولیس تاحال کوئی بھی چور پکڑنے میں کامیاب نہیں ہوئی۔

لاہور میں عید سے پہلے ایک ہفتہ کے دوران62 جانور چوری کر لیے گئے۔ جانوروں کی سب سے بڑی چوری شاہدرہ کی حدود میں ہوئی۔ ہم نیوز کے مطابق سگیاں کے علاقہ سے شہری کے20بکرے اور ایک بچھڑا چوری کر لیا گیا۔

گزشتہ روز کراچی میں گلشن اقبال بلاک سے قربانی کے 2 بکرے چوری کرلیے گئے۔ سائٹ سپر ہائی وے تھانے کی حدود سے نامعلوم ملزمان قربانی کے 9 بیل اور 3 بکرے چوری کرکے فرار ہو گئے تھے۔

لاہور کے علاقے شادباغ رنگ روڈ سے بھی چور 3بکرے اور ایک بیل چرا کر لے گئے تھے۔

 


متعلقہ خبریں