فحش فلمیں بنانے کے الزام میں شلپا شیٹی کے شوہر گرفتار


بالی ووڈ اداکارہ شلپا شیٹی کے شوہر راج کندرا کو فحش فلمیں بنانے کے الزام میں پولیس نے گرفتار کر لیا ہے۔

بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق بھارت کے شہر ممبئی کی کرائم برانچ پولیس نے فحش فلمیں بنانے اور کچھ ایپ کے ذریعہ انہیں نشر کرنے کے الزام  میں راج کندرا کو پیر کے روز گرفتار کیا۔

رپورٹ کے مطابق بھارتی پولیس نے گزشتہ روز راج کندرا کو عدالت میں پیش کیا اور بتایا کہ راج کندرا فحش فلموں کے کاروبار سے پیسے کما رہے تھے۔

بھارتی اداکارہ شلپا شیٹھی کا پورا خاندان کورونا میں مبتلا

بعد ازاں راج کندرا کو عدالت نے 23 جولائی تک پولیس ریمانڈ پر بھیجا دیا۔

عدالت میں راج کندرا کے خلاف ثبوت پیش کرتے ہوئے پولیس نے بتایا کہ ان کے دفتر سے بڑے پیمانے پر غیر ملکی کرنسی ملی ہیں۔

انہوں نے عدالت سے کو بتایا کہ راج کندرا کا فون قبضے میں لے لیا ہے جس کی فرانزک کی ضرورت ہے۔


متعلقہ خبریں