تیسری شادی کرنا مہنگا پڑ گیا، دوسری بیوی نے شوہر کی پٹائی کر ڈالی

Marriage

گوجرانوالہ کے علاقے کنگنی والا میں ایک شخص کی تیسری شادی کے دوران دوسری بیوی پہنچ گئی اور اس نے شوہر کی پٹائی کر ڈالی۔

ذرائع کے مطابق ایک شخص کی تیسری شادی کی تقریب جاری تھی کہ اس دوران دوسری بیوی اہل خانہ کے ساتھ تقریب میں پہنچ گئی جس کے بعد دونوں خاندانوں کے مابین لڑائی چھڑ پڑی۔

دونوں خاندانوں نے ایک دوسرے پر لاتوں اور مکوں کا خوب استعمال کیا، اس لڑائی میں خواتین بھی پیش پیش تھیں۔

دلہن سے بات کرنا منع، شادی میں شرکت کیلئے انوکھی شرائط

ذرائع کے مطابق حالات بےقابو ہوتے دیکھ کر شادی ہال کی انتظامیہ نے پولیس کو بلا لیا جنہوں نے آ کر دونوں خاندانوں کی لڑائی چھڑائی۔

شادی کے اسٹیج پر ماں کے ہاتھوں دولہے کی جوتیوں سے پٹائی

ذرائع کے مطابق پولیس کا کہنا ہے کہ گرجاکھ کے رہائشی عدنان نے پہلی بیوی کو طلاق دے کر دوسری شادی کی تھی، نکاح سے پہلے ہی بھانڈا پھوٹنے پر لڑکی والوں نے بھی انکار کردیا۔


متعلقہ خبریں