سینئر صحافی عارف نظامی انتقال کر گئے


لاہور: نامور پاکستانی صحافی اور سابق نگراں وفاقی وزیر عارف نظامی انتقال کرگئے۔

عارف نظامی گزشتہ دو ہفتوں سے لاہور کے مقامی اسپتال میں زیر علاج تھے جہاں وہ آج خالق حقیقی سے جا ملے۔ عارف نظامی انگریزی اخبار پاکستان ٹوڈے کے بانی و ایڈیٹر اور نوائے وقت اخبار گروپ کے بانی حمید نظامی کے بیٹے تھے۔

وزیر اعظم عمران خان نے سینئر صحافی عارف نظامی کے انتقال پر افسوس اور اہلخانہ سے تعزیت کا اظہار کیا۔

یہ بھی پڑھیں: افغان سفیر کی بیٹی کے معاملے کی تہہ تک پہنچ چکے ہیں، وزیرخارجہ

وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا کہ عارف نظامی کی رحلت کا سن کر دل بجھ گیا ہے۔ عارف نظامی کے ساتھ طویل تعلق تھا۔

انہوں نے کہا کہ تحریک پاکستان میں ان کے والد اور میرے دادا اور تایا ہم سفر تھے۔


متعلقہ خبریں