محمد رضوان کو انگلینڈ کیخلاف عمدہ بلے بازی کا صلہ مل گیا

محمد رضوان کرکٹر آف دی ایئر کی فہرست میں شامل

قومی کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر بلے باز محمد رضوان کو انگلینڈ کیخلاف عمدہ بلے بازی کا صلہ مل گیا۔

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے پاکستان اور انگلینڈ کے مابین ٹی ٹوئنٹی سیریز کے بعد کھلاڑیوں کی رینکنگ جاری کی ہے۔

رضوان سیریز سے قبل آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی رینکنگ میں گیارہویں نمبر پر موجود تھے تاہم انگلینڈ کے خلاف سیریز میں 176 رنز بنا کر آئی سی سی رینکنگ میں ساتویں نمبر آ گئے ہیں۔

تین میچوں پر مشتمل سیریز میں 88 کی اوسط اور 138 کے اسٹرائیک سے رنز بنانے والے رضوان کو آئی سی سی کی جانب سے 69 پوائنٹس دیئے گئے جس کی مدد سے انہوں نے رینکنگ میں جنوبی افریقا کے وینڈر ڈیوسن، نیوزی لینڈ کے مارٹن گپٹل، آسٹریلیا کے گلین میکسویل اور ویسٹ انڈیز کے ایون لوئس کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔

اس کے ساتھ رضوان وہ واحد وکٹ کیپر بیٹسمین ہیں جو آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی رینکنگ میں ٹاپ ٹین کھلاڑیوں میں شامل ہیں۔

قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی رینکنگ میں دوسرے نمبر پر موجود ہیں۔


متعلقہ خبریں