کراچی: بحری جہاز سی ویو کی حدود میں پھنس گیا


کراچی میں ہینگ ٹینگ 77 نامی بحری جہاز سی ویو کی حدود میں پھنس گیا۔

ہم نیوز کے مطابق کنٹینرز سے لدے کارگو جہاز کو ریسکیو کرنے کے لیے پاک بحریہ کی ٹیمیوں نے آپریشن شروع کر دیا ہے۔

ترجمان کے پی ٹی کا کہنا ہے کہ بحری جہاز ہانگ کانگ سے کراچی کی حدود میں پہنچا تھا جس میں انفرادی طور پر کمپنی نے اشیاء منگوانے کے لیے بکنگ کرائی تھی۔

دنیا کامہنگا ترین بحری جہاز، 1 ارب 75کروڑ مالیت کا اپارٹمنٹ

انہوں نے بتایا کہ بحری جہاز تیز ہواؤں کے باعث سی ویو کی جانب دھکیلتا پہنچ گیا۔ جہاز کا انجن کمزور تھا، جو سمندری ہواؤں کا پریشر برداشت نہ کرسکا۔

بحری جہاز ساحل پر ایک کلو میٹر سے کم دوری پر ہے جو چند گھنٹے پہلے ساحل پر پھنسا ہے۔


متعلقہ خبریں