قربانی کے جانور پر فائرنگ کا معاملہ: پولیس نے 8 افراد کو حراست میں لے لیا


کراچی سچل پولیس نے قربانی کے بے قابو جانور پر فائرنگ میں ملوث 8 افراد کو حراست میں لے لیا ہے۔

ہم نیوز کے مطابق پولیس ذرائع نے بتایا ہے کہ حراست میں لئے گئے افراد سے اسحلہ کی معلومات بھی حاصل کی جا رہی ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ فائرنگ کرنے والے افراد سے رپیٹر اور پستول بھی برآمد کر لی گئی ہے۔

قربانی کے جانوروں کی سب سے بڑی چوری

پولیس ذرائع نے بتایا کہ اسلحے کو خول سے میچ کیا جائے گا جس کے بعد گرفتاری عمل میں آئے گی۔

خیال رہے کہ کراچی میں قربانی کے وقت بے قابو جانور پر شہریوں نے گولیاں چلا دیں جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ بپھرے بھینسےکو قابو کرنے کی ناکام کوششوں کے بعد ‏اسے کلاشنکوف، ریپیٹراور ٹی ٹی سے گولیاں ماری گئیں۔


متعلقہ خبریں