سندھ: کورونا سے مزید 28 افراد جاں بحق، 1336 متاثر

سری لنکن کرکٹ اسٹاف میں کورونا پھیل گیا

عالمی وبا کورونا وائرس کے باعث سندھ میں مزید 28 اموات رپورٹ ہوئی ہیں جب کہ 1336 افراد متاثر ہوئے ہیں۔

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے صوبے میں کورونا کی تازہ ترین صورتحال سے متعلق آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ سندھ میں کورونا کے 983 مریضوں کی حالت تشویشناک جب کہ 66 مریض وینٹی لیٹرز پر ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ سندھ میں وبا سے جاں بحق افراد کی مجموعی تعداد 5 ہزار 784 ہو گئی ہے جب کہ وبا سے متاثرہ افراد کی تعداد 3لاکھ 61 ہزار 143 تک پہنچ چکی ہے۔

متعلقہ خبریں

ٹاپ اسٹوریز