کورونا سے مزید 40 افراد جاں بحق، مثبت کیسز کی شرح 6.30 فیصد رہی

پاکستان میں کورونا سے مزید 65 اموات

پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران عالمی وبا کورونا وائرس سے مزید 40 افراد جاں بحق ہوگئے۔ ملک میں کورونا سے مجموعی اموات کی تعداد 22 ہزار 928 ہوگئی۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کی جانجب سے جاری تازہ اعدادو شمار کے مطابق گزشتہ24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے مزید 2 ہزار 158 کیسز رپورٹ ہوئے۔ ملک میں کورونا کیسز کی تعداد 9 لاکھ 98 ہزار609 ہوگئی۔

این سی او سی کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں مثبت کیسز کی شرح 6.30 فیصد رہی۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 34 ہزار 216 ٹیسٹ کیے گئے۔

مزید پڑھیں: کورونا وائرس، اسلام آباد کے مزید علاقوں میں اسمارٹ لاک ڈاؤن

سندھ میں کورونا کے کیسز کی تعداد تین لاکھ 61 ہزار 160، خیبر پختونخوا میں ایک لاکھ 41 ہزار 288، پنجاب میں تین لاکھ 51 ہزار 592، اسلام آباد میں 85 ہزار 179، بلوچستان میں 29 ہزار 301، آزاد کشمیر میں 22 ہزار 538اور گلگت بلتستان میں 7 ہزار 551 ہو گئی ہے۔

کورونا کے سبب سب سے زیادہ اموات پنجاب میں ہوئی ہیں جہاں 10 ہزار 906 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ سندھ میں 5 ہزار 784، خیبرپختونخوا 4 ہزار 402، اسلام آباد 788، گلگت بلتستان 122، بلوچستان میں 320 اور آزاد کشمیر میں 606 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

این سی او سی کے مطابق اب تک ملک بھر میں 68 لاکھ 69 ہزار 346افراد کو کورونا ویکسین کی مکمل خوراک جبکہ ایک کروڑ 92 لاکھ 7 ہزار 382 افراد کو سنگل خوراک دی جاچکی ہے۔

متعلقہ خبریں

ٹاپ اسٹوریز