مہوش حیات کو لیونارڈو ڈی کیپریو کی بارات کا انتظار

مہوش حیات کو لیونارڈو ڈی کیپریو کی بارات کا انتظار

 پاکستان کی ایوارڈ یافتہ معروف اداکارہ اور ماڈل مہوش حیات نے کہا ہے کہ وہ بالی ووڈ ادار لیونارڈو ڈی کیپریو سے شادی کے لیے تیار ہیں۔

ایک نجی ٹی میں اظہار خیال کرتے ہوئے تمغہ امتیاز حاصل کرنے والی اداکارہ مہوش حیات نے مزید کہا کہ اگر ڈی کیپریو ان سے شادی کیلئے ہاں کردے تو وہ تیار ہیں۔

شادی کے سوال پر مہوش حیات نے کہا کہ انہیں شادی کی افرز آئی ہیں اور آتی رہتی ہیں۔ شادی ایک بھر پور ذمہ داری والا کام ہے، شادی سے پہلے انہوں نے بہت سارے کام کرنے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ شادی کے ساتھ  شاید وہ اپنے کام پر توجہ نہیں دے پائیں گی، اس لیے وہ فی الحال شادی کا نہیں سوچ رہی ہیں، کیونکہ ایک بہت بڑی ذمہ داری ہے۔

انہوں نے کہا کہ وہ شادی ایسے مرد سے کریں گی جو رحم دل ہو، خوش اختلاق ہو اور سب سے بڑھ کر یہ کہ ہنس مکھ ہو۔

تاہم انہوں نے کہا کہ وہ ابھی بھی لیونارڈو ڈی کیپریو کی بہت بڑی فین ہیں اور اگر وہ ان کو سن رہے ہیں تو وہ شادی کے لیے تیار ہیں۔

خیال رہے کہ گزشتہ سال جب انہوں نے کشمیریوں کے حق میں آواز اٹھائی تو بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا کہ ورلڈ ڈان داؤد ابراہیم کے ساتھ منگنی کی خبریں نشر کی تھیں۔

مزید پڑھیں: مہوش حیات نے اپنے مداحوں سے مشورہ مانگ لیا

بھارتی میڈیا کو جواب دیتے ہوئے مہوش حیات نے کہا کہ وہ کشمیریوں کے حق میں آواز اٹھاتی رہوں گی۔ ساتھ ہی انہوں نے کہا تھا کہ اگر ان کا نام مستقبل میں کسی کے ساتھ منسلک کرنا ہو تو ہالی وڈ اداکار لیونارڈو ڈی کیپریو کے ساتھ جوڑا جائے تو انہیں کوئی اعتراض نہیں ہوگا۔

 


متعلقہ خبریں