مانچسٹر میں خوبصورت پھول اُگانے کا مقابلہ


 برطانیہ کے علاقے مانچسٹر میں خوبصورت پھول اُگانے کا مقابلہ جاری ہے شہر کے مختلف پارکس کو رنگ برنگے پھولوں سے سجایا گیا ہے۔

ہم نیوز کی رپورٹ کے مطابق جہاں دنیا بھر میں کورونا وائرس کے باعث تفریحی سرگرمیاں متاثر ہیں وہیں برطانیہ میں ویکسینیشن کے بعد ایک بار پھر زندگی کے میدان پھر سے آباد ہونے لگے ہیں۔

ملک کا موسم خوشگوار ہوتے ہی برطانوی کسانوں کے درمیان خوبصورت پھول کھلانے کے مقابلے شروع ہوگئے ہیں۔

مقابلے کے امیدواروں کو شہر کے مختلف پارکوں میں جگہ دی گئی جہاں انہوں نے خوبصورت پھول اگائے ہیں جو عوام کی توجہ کا مرکز بن گئے۔

پھولوں کے مقابلے میں گلاب ، ڈافوڈل ، بلیو بل ، اور دیگر نایاب پھولوں کی پیوند کاری کی گئی ہے۔

رپورٹ کے مطابق اس مقابلے کا انعقاد مارچ میں کیا جاتا ہے اور جولائی میں ماہر ججز کی نگرانی میں کامیاب امیدواروں کے ناموں کا اعلان ہوتا ہے۔


متعلقہ خبریں