کشمیر میں ن لیگ کے امیدوار پی ٹی آئی سے رابطہ کرنے کی کوشش کر رہے، شہباز گل

سندھ: موجودہ صورتحال پیپلزپارٹی کے تحفوں کی وجہ سے ہے، بڑا تحفہ بلاول ہے، شہباز گل

وزیراعظم کے معاون خصوصی شہباز گل نے دعویٰ کیا ہے کہ کشمیر میں ن لیگ کے 2 امیدوار آج بھی پی ٹی آئی سے رابطہ کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

ٹوئٹر سے جاری پیغام میں شہباز گل نے کہا کہ 3 درجن سے زائد حلقوں میں ن لیگ کے 12 اور پیپلز پارٹی کے 8 امیدوار ہیں۔ ن لیگ کا حال “پلے نہیں دھیلہ کر دی میلہ میلہ”کی طرح ہے۔

انہوں نے بتایا کہ وزیراعظم عمران خان کل تراڑ کھل اور کوٹلی آزاد کشمیر میں جلسوں سے خطاب کریں گے۔

کشمیر کو آپ کے والد نے بیچا تھا، شہباز گل

چند روز قبل شہباز گل نے ن لیگ کی نائب صدر مریم نواز کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا تھا کہ مریم نواز کہتی ہیں ان کی رگوں میں کشمیرکا خون دوڑ رہا ہے لیکن رگوں میں جو خون دوڑ رہا ہوتا ہے وہ نظر آتا ہے۔

نواز شریف کو اقامے کی نہیں مامے کی وجہ سے نکالا، شہباز گل

انہوں نے کہا کہ آپ بار بار کہہ رہی ہیں کہ کشمیر کو بیچ دیا تو کشمیرکو آپ کے والد نے بیچا تھا۔

پاکستان تحریک انصاف سے تعلق رکھنے والے شہباز گل نے کہا کہ آپ پہلے دن سے کشمیریوں کی پیٹھ میں چھرا گھونپ رہے ہیں۔


متعلقہ خبریں