چین نے داسو ڈیم پر کام کی رفتار مزید تیز کرنے کااعلان کیا ہے، فواد چودھری

افغانستان کو تنہا نہ چھوڑا جائے، انسانی المیہ جنم لے رہا ہے : فواد چودھری

وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری نے کہا ہے کہ پاکستان اور چین کے درمیان غلط فہمیاں پیدا کرنے والے دشمنوں کو ناکامی ہوئی، چین نے داسو ڈیم پر کام کی رفتار مزید تیز کرنے کااعلان کیا ہے۔

اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ ہر مشکل میں ساتھ دینے پر چین کی حکومت اور عوام کے مشکور ہیں، داسو واقعہ کے پیچھے سی پیک کو نام کرنے کی خواہاں قوتیں کارفرما ہیں۔

فواد چودھری نے بتایا کہ داسو واقعہ کی تحقیقات دوسرے مرحلے میں داخل ہو چکی ہیں۔

ہم بتا رہے ہیں، افغانستان میں حالات خراب ہورہے ہیں، دنیا آنکھیں چرا رہی ہے: فواد چودھری

افغانستان کے نائب صدر کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ افغان نائب صدر کا حالیہ بیان نہایت قابل افسوس ہے، افغان حکومت اپنی ناکامیوں کا بوجھ پاکستان پر ڈالنا چاہتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان ہمیشہ افغانستان کے ساتھ کندھے سے کندھا ملا کر کھڑا ہے، دونوں ملکوں کے عوام کا رشتہ بہت مضبوط ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ افغان نائب صدر امر صالح کا خاندان تک افغانستان میں نہیں رہتا، کچھ دلبرداشتہ افغان سیاسی قیادت کے منفی بیانات کی کوئی حیثیت نہیں۔


متعلقہ خبریں