سندھ میں کورونا کے مزید 1022 کیسز رپورٹ


عالمی وبا کورونا وائرس کے باعث سندھ میں ایک شخص جاں بحق جب کہ 1022 افراد متاثر ہوئے ہیں۔

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے صوبے میں کورونا کی تازہ ترین صورتحال سے متعلق آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ سندھ میں کورونا کے 1002 مریضوں کی حالت تشویشناک جب کہ 68 مریض وینٹی لیٹرز پر ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ سندھ میں وبا سے جاں بحق افراد کی مجموعی تعداد 5 ہزار 785 ہو گئی ہے جب کہ وبا سے متاثرہ افراد کی تعداد 3لاکھ 63 ہزار 165 تک پہنچ چکی ہے۔

کورونا سے مزید 40 افراد جاں بحق، مثبت کیسز کی شرح 6.30 فیصد رہی

ان کا کہنا تھا کہ کراچی میں کورونا کے 601 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جس کے بعد میں کورونا کیسز کی تعداد 2 لاکھ 43 ہزار 713 ہو گئی ہے۔


متعلقہ خبریں