آئی ایم ایف نے غریب ممالک کو رعایتی قرض فراہم کرنے کی منظوری دے دی

آئی ایم ایف ماہرین کی پاکستان آمد، حکام سے ٹیکس پالیسی پر مشاورت ہوگی

عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) نے غریب ممالک کو رعایتی قرض فراہم کرنے کی منظوری دے دی۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق آئی ایم ایف کی جانب سے جاری  بیان میں کہا گیا ہے کہ غریب ممالک کو رعایتی قرض فراہم کرنے کا مقصد کورونا سے نمٹنا اور معاشی بحالی میں مدد دینا ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ ایمرجنسی فنڈز کے بجائے طویل مدتی قرضے عام حد سے 45 فیصد زیادہ دیئے جائیں گے۔

رپورٹ کے مطابق آئی ایم ایف بورڈ نے غربت میں کمی، معاشی ترقی کی حکمت عملی بھی منظور کر لی ہے۔

کورونا: آئی ایم ایف کے 100ارب ڈالر کہاں خرچ ہوئے؟

آئی ایم ایف نے کہا کہ 2020 میں کم آمدنی والے ممالک کو قرض دینے کی حکمت عملی میں تبدیلیوں کی ضرورت ہے۔

ڈپٹی ڈائریکٹر آئی ایم ایف فائنانس ڈیپارٹمنٹ نے بتایا کہ آئی ایم ایف بورڈ نے دو مرحلہ پر فنڈنگ کی حکمت عملی منظور کرلی ہے جو کورونا سے نمٹنے کے لیے ضروری وسائل کو بروئے کار لائے گی۔


متعلقہ خبریں