برطانیہ نے نوازشریف جیسے عناصر کیخلاف کارروائی کا اعلان کردیا، شہباز گل کا دعویٰ

فائل فوٹو


وزیراعظم کے معاون خصوصی شہبازگل نے دعویٰ کیا ہے کہ برطانیہ نے نوازشریف جیسےعناصر کے خلاف کارروائی کا اعلان کردیا ہے۔

شہبازگل نے کہا کہ اپنے ملکوں سے پیسہ چوری کرکے برطانیہ میں جمع کرنےوالوں کے خلاف کارروائی ہوگی۔

معاون خصوصی کے بقول پہلے مرحلے میں5ایسے افرادکے خلاف کارروائی’دیر آید درست آید‘ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایسے کرپٹ عناصر پاکستان سمیت بے شمار ممالک میں غربت کی اصل وجہ ہیں۔ کرپٹ لوگوں نے آخر اپنے انجام کو پہنچنا ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ پانامہ اسکینڈل کے بعد برطانیہ پراپنے عوام کی طرف سے کرپٹ لوگوں کے خلاف کارروائی کے لیے دباو ہے۔

پی ٹی آئی رہنما فرخ حبیب نے بھی برطانیہ کی جانب سے دنیا کے کرپٹ ترین افراد پر پابندی کو خوش آئند قرار دیا ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ نواز شریف کو پاکستان کی عدالتوں نے کرپشن پر سزائیں دے رکھی ہیں اور وہ سزا سے بچنے کے لیے بھگوڑےکی صورت میں لندن چھپا ہوا ہے۔

نوازشریف نے ملک کا پیسہ لوٹ کر لندن میں ایون فیلڈ فلیٹس بنائے اور ان کا یہ اقدام یو کے گلوبل اینٹی کرپشن رجیم کے دائرے میں آتا ہے۔


متعلقہ خبریں