سندھ: تعلیمی ادارے، ریسٹورنٹس، شادی ہال بند رکھنے کا فیصلہ


کورونا وائرس کے بڑھتے ہوئے کیسز کے پیش نظر حکومت نے پیر سے نئی پابندیوں کا اعلان کردیا ہے۔

وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی زیر صدارت کورونا ٹاسک فورس کے اجلاس میں اہم فیصلے کیے گئے جس کے تحت پیر سے صوبے بھر میں تعلیمی ادارے، ریسٹورنٹس اور شادی ہال بند رہیں گے۔

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ صوبے بھر کے تعلیمی بورڈز کے تحت ہونے  امتحانات شیڈول کے مطابق ہوں گے۔

مزید پڑھیں: سندھ میں کورونا کے مزید 1022 کیسز رپورٹ

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ پیر سے شاپنگ مالز اور مارکیٹ صبح 6 بجے سے شام 6 بجے تک کھلی رہے گی۔ کریانہ،بیکری اور فارمیسی کھلی رہیں گی جبکہ شادی  اور دیگر تقریبات پر پابندی ہوگی۔

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ریسٹورنٹس پیر سے انڈور اور آوَٹ ڈور دونوں بند ہوں گے، ریسٹورنٹس کو صرف ٹیک اووے کی اجازت ہوگی۔

اجلاس میں درگاہیں بھی بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ ہفتے میں دو دن مارکیٹیں بھی بند رکھی جائیں گی جس کے لیے جمعہ اور اتوار کو محفوظ دن قرار دیا گیا ہے۔

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا سرکاری اور نجی سیکٹر میں 50 فیصد اسٹاف حاضر ہوگا۔ تمام فیصلوں پر پیر سے عملدرآمد کرایا جائے گا۔


متعلقہ خبریں