وفاقی وزیرعلی زیدی کا کورونا ٹیسٹ پھر مثبت آگیا


وفاقی وزیربرائے بحری امورعلی زیدی کا کورونا ٹیسٹ ایک بار پھر مثبت آگیا ہے۔

علی زیدی نے خود کو آئسولیٹ کرلیا ہے اور دیگر شہریوں کو بھی ماسک پہننے اورخیال رکھنے کی ہدایت کی ہے۔

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر انہوں نے لکھا کہ میرا کورونا ٹیسٹ پھر مثبت آگیا ہے اور میں اپنے آپ کو قرنطینہ کر رہا ہوں، ماسک پہنیں اور اپنا خیال رکھیں۔

اس سے قبل اکتوبر2020 میں بھی علی زیدی کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا تھا۔


متعلقہ خبریں