کراچی کے عوام کو پیپلز پارٹی کے رحم و کرم پر نہیں چھوڑیں گے، وزیراعظم

کراچی کے عوام کو پیپلز پارٹی کے رحم و کرم پر نہیں چھوڑا جائے گا، وزیراعظم

وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ کراچی کے عوام کیلئے فکرمند ہوں، کراچی معاشی حب ہے، اس کی ترقی سے ملک کی ترقی ممکن ہے، کراچی کے عوام کو پیپلزپارٹی کے رحم و کرم پر نہیں چھوڑیں گے۔

وزیراعظم عمران خان نے یہ باتیں پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور ممبر صوبائی اسمبلی  فردوس شمیم نقوی سے ملاقات کے دوران کیں۔

ملاقات میں کراچی سمیت سندھ کی سیاسی صورتحال اور دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات میں وزیر اعظم نے فردوس شمیم نقوی کو استعفیٰ واپس لینے کی ہدایت کردی۔

فردوس شمیم نقوی نے وزیراعظم کو کراچی ٹرانسفامیشن پلان اور ترقیاتی کاموں سے آگاہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ کراچی میں ایم این اے فنڈز سے ترقیاتی کاموں کا عمل تیزی سے جاری ہے۔

فردوس شمیم نقوی نے کہا کہ سندھ میں کشیدہ حالات ہیں، عوام پی پی حکومت سے نالاں ہوچکی ہے۔ سندھ کا انفراسٹرکچر بدحال ہے اور سندھ حکومت 13 سالوں میں ڈیلیور کرنے میں ناکام ہوگئی۔ سندھ میں اسٹینڈنگ کمیٹیوں میں اپوزیشن ممبران کو نمائندگی نہیں دی جاتی ہے۔

 


متعلقہ خبریں