کشمیری پاکستان کے ساتھ رہنا چاہتے ہیں یا آزاد؟ ریفرنڈم کرائیں گے، وزیراعظم

عمران خان کے سرکاری ہیلی کاپٹر پر 98 کروڑ 35 لاکھ روپے خرچ ہوئے، دستاویزات

باغ: وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ کشمیرکے لوگوں کی قربانیاں ضائع نہیں ہوں گی۔ انہوں ںے کہا کہ  کشمیریوں کوان کا حق ملے گا اور ریفرنڈم ہو گا۔ انہوں ںے کہا کہ ریفرنڈم کرائیں گے کہ کشمیری پاکستان کے ساتھ رہنا چاہتے ہیں یا آزاد رہنا چاہتے ہیں۔

کراچی کے عوام کو پیپلز پارٹی کے رحم و کرم پر نہیں چھوڑیں گے، وزیراعظم

ہم نیوز کے مطابق انہوں نے یہ بات آزاد کشمیر کے ضلع باغ میں ایک انتخابی جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ کہا جا رہا ہے کہ آزاد کشمیرکوصوبہ بنانا چاہتا ہوں لیکن آزاد کشمیرکوصوبہ بنانے والی بات کہاں سے آئی ؟ میں نہیں جانتا۔ انہوں ںے کہا کہ الیکشن سے پہلے ہی کہا جارہا ہے کہ دھاندلی ہو گی۔ ان کا کہنا تھا کہ آزاد کشمیرمیں حکومت (ن) لیگ کی ہے اورالیکشن کمیشن ان کا ہے مگردھاندلی ہم کریں گے؟

وزیراعظم عمران خان نے کڑی نکتہ چینی کرتے ہوئے کہا کہ مسلم لیگ(ن) نےآج تک کوئی کام ایمانداری سے نہیں کیا جب کہ میں کرکٹ کی دنیا میں نیوٹرل ایمپائر لے کر آیا۔ انہوں ںے کہا کہ ایک سال سے الیکشن ریفارمز کے لیے دعوت دے رہا ہوں لیکن بات نہیں سن رہے ہیں۔

انہوں ںے کہا کہ اسی سلسلے میں الیکٹرانک ووٹنگ مشین سے الیکشن کرانے کی تجویزدی کیونکہ الیکٹرانک ووٹنگ مشین سے ڈبے چوری ہونے کی شکایات نہیں ہوں گی۔

وزیراعظم عمران خان کیخلاف بھی اسرائیلی ہیکنگ سافٹ ویئر کے استعمال کا انکشاف

ہم نیوز کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ امریکہ کی جنگ میں شرکت کی تو پاکستان میں تباہی آئی اور دہشت گردی سے سب سے زیادہ خیبرپختونخوا متاثر ہوا۔ انہوں نے اپنی ترجیحات کے حوالے سے کہا کہ سب سے پہلے آزاد کشمیر کے لوگوں کو غربت سے نکالنا ہے۔

وزیراعظم نے انتخابی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ غربت میں کمی کے لیے احساس پروگرام ملکی تاریخ کا بڑا پروگرام ہے۔ انہوں ںے کہا کہ نچلے طبقے کو دال، آٹا، گھی اورچینی میں سبسڈیزدیں گے۔ انہوں نے کہا کہ احساس پروگرام کے تحت غریب افراد کا ڈیٹا مرتب کرلیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ 40 فیصد غریب طبقے کو اشیائے ضروریہ پر سبسڈی دیں گے۔

ہم نیوز کے مطابق انہوں نے کہا کہ دونوں حکومتوں کے 10 سالہ ادواراور ہمارے 3 سال کا موازنہ کرلیں۔ انہوں ںے استفسار کیا کہ کیا 10 سال میں اقوام متحدہ میں کسی نے کشمیر کا نام لیا تھا۔

عوام کا پیسہ باہر لے گئے اور اب پولو میچ کھیل رہے ہیں، وزیراعظم

وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ یہ لوگ تومودی کو شادیوں پربلاتے تھے۔ ان کا کہنا تھا کہ مودی کشمیر میں پیلٹ گنز استعمال کر رہا تھا اور یہ شادیوں پر بلا رہے تھے۔


متعلقہ خبریں