حیدرآباد: ٹرانسفارمر پھٹنے سے زخمی ہونے والے 5 افراد دم توڑ گئے

کراچی، بلدیہ ٹاؤن میں فائرنگ، 3 افراد جاں بحق، بچہ زخمی

حیدرآباد: ٹرانسفارمر پھٹنے سے زخمی ہونے والے 5 افراد دم توڑ گئے ہیں۔ یہ افسوسناک سانحہ گزشتہ روز پیش آیا تھا۔

کے الیکٹرک، حیسکو اور سیپکو نے عوام کی زندگی مشکل بنا دی ہے، وزیراعلی سندھ

ہم نیوز کے مطابق گزشتہ روز حیدرآباد کے علاقے لطیف آباد نمبر 8 میں ٹرانسفارمر دھماکے سے پھٹ گیا تھا جس کے نتیجے میں ٹرانسفارمر سے نکلنے والا گرم تیل شہریوں پر گرا اورجھلس کر تین بچوں سمیت 17 افراد شدید زخمی ہو گئے تھے۔

زخمیوں کو فوری طور پر طبی امداد کے لیے سول اسپتال حیدرآباد منتقل کیا گیا جہاں سے سات شدید زخمیوں کو کراچی منتقل کردیا گیا تھا جن میں سے 5 افراد جان کی بازی ہار گئے ہیں۔ جاں بحق ہونے والے افراد کی شناخت تابش، نعمان، شجاعت، وقاص اور سجاد کے ناموں سے کی گئی ہے۔

سندھ میں کورونا کے مزید 1022 کیسز رپورٹ

اس ضمن میں ترجمان حیسکو کا مؤقف تھا کہ ٹرانسفارمر کو مرمت کے بعد لگایا جارہا تھا کہ اس میں اچانک آگ لگ گئی تھی جس کے نتیجے میں حیسکو کے بھی دو اہلکار زخمی ہوئے تھے۔

نیپرا نے حیدرآباد کے علاقے لطیف آباد نمبر 8 میں ٹرانسفارمر پھٹنے سے لوگوں کے جاں بحق ہونے کے افسوسناک سانحے کا سخت نوٹس لیتے ہوئے رپورٹ طلب کرلی ہے۔

سورج بدستور سوا نیزے پر، گرمی اور لوڈ شیڈنگ سے شہری عذاب میں

حیدرآباد میں گزشتہ ماہ بھی ٹرانسفارمر پھٹنےسے 3 افراد جھلس کر زخمی ہوئے تھے جو بعد میں انتقال کرگئے تھے۔


متعلقہ خبریں