آزاد کشمیر میں پیپلزپارٹی کی حکومت بن رہی ہے، مظفرآباد میں تیر چلے گا: بلاول

پیپلز پارٹی کا خیبر پختونخوا میں جلسوں کا اعلان

مظفرآباد: چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے دعویٰ کیا ہے کہ آزادکشمیر میں پیپلزپارٹی کی حکومت بن رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ 25 جولائی کو مظفرآباد میں تیر چلے گا۔ انہوں نے کہا کہ جو پیپلزپارٹی کے ختم ہونے کا دعویٰ کرتے ہیں وہ مظفر آباد کے جیالے دیکھ لیں۔

کشمیریوں سے ہمارا تعلق کوئی کٹھ پتلی جماعت نہیں توڑ سکتی، بلاول

ہم نیوز کے مطابق پی پی کے زیر اہتمام منعقدہ انتخابی جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے کہا کہ تین نسلوں سے آزاد کشمیر کے عوام پیپلزپارٹی کا ساتھ دے رہے ہیں اور بھٹو خاندان تین نسلوں سے آزاد کشمیر کےعوام کے ساتھ کھڑا ہے۔

چیئرمین پی پی بلاول بھٹو نے کہا کہ یہ میری خوش قسمتی ہے کہ عید کا تیسرا دن کشمیریوں کے ساتھ گزار رہا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ مظفرآباد والوں نے اسلام آباد اور دلی والوں کو ہلا کر رکھ دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مظفرآباد کے لوگوں نے ثابت کردیا ہے کہ 25 جولائی کو صرف تیر چلے گا۔

انہوں ںے کہا کہ پی ڈی ایم نے 11 جماعتوں کے ساتھ مظفرآباد میں جلسہ کیا تھا لیکن ہم نے پی ڈی ایم کے جلسے کا بھی ریکارڈ توڑ دیا ہے۔

بےنظیر نے بلاول کو بتایا کہ کس ملک میں کتنے پیسے پڑے ہیں، وزیراعظم

ہم نیوز کے مطابق بلاول بھٹو نے انتخابی جلسہ عام سے خطاب میں کہا کہ پیپلزپارٹی کسی کی ڈکٹیشن پر نہیں چلے گی۔ انہوں ںے کہا کہ  ہم صرف کشمیری عوام کی ڈکٹیشن پر چلیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ کشمیر کے معاملے پر اسلام آباد کی ڈکٹیشن بھی قبول نہیں ہے۔

چیئرمین پی پی نے کہا کہ ہم عوامی اور جیالا وزیراعظم بنا کررہیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ہم وہ وزیراعظم بنائیں گے جو صرف کشمیر کے عوام کا حکم مانے گا کیونکہ پیپلزپارٹی نے ہمیشہ عام آدمی کا ساتھ دیا ہے۔

بلاول بھٹو نے خطاب کرتے ہوئے استفسار کیا کہ کیا مسلم لیگ ن نے مظفر آباد میں تنخواہوں اور پنشن میں اضافہ کیا؟ انہوں نے کہا کہ ن لیگ کے وزیراعظم نے کشمیریوں کو لاوارث چھوڑ دیا ہے۔

آئندہ انتخابات میں پیپلز پارٹی مرکز سمیت چاروں صوبوں میں حکومت بنائے گی،بلاول بھٹو

ہم نیوز کے مطابق بلاول بھٹو نے کہا کہ معاشی بحران کے دوران پیپلزپارٹی نے تنخواہوں اور پنشن میں اضافہ کیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ جب ریاست کمزور طبقے کا ساتھ دیتی ہے تو معیشت ترقی کرتی ہے۔


متعلقہ خبریں