سندھ: کورونا کیسز میں اضافہ، صوبائی حکومت کے سخت فیصلے

کورونا ریپڈ رسپانس ٹیم نے بائیکاٹ کا اعلان کردیا

کراچی: حکومت سندھ نے عالمی وبا قرار دیے جانے والے کورونا کیسز میں اضافے کے پیش نظر انتہائی سخت فیصلوں کا نوٹی فکیشن جاری کردیا ہے۔

سندھ: تعلیمی ادارے، ریسٹورنٹس، شادی ہال بند رکھنے کا فیصلہ

ہم نیوز کے مطابق کورونا ٹاسک فورس کے فیصلوں کے بعد صوبائی حکومت کی جانب سے جاری کردہ نوٹی فکیشن کے تحت سندھ میں 26 جولائی سے شادی اور دیگر تقاریب کے انعقاد پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔

جاری کردہ نوٹی فکیشن کے تحت سندھ میں شاپنگ مالز اور دیگر کاروبار شام 6 بجے سے صبح 6 بجے تک بند رکھا جائے گا۔

اسلام آباد: فیصل مسجد کا اندرونی ہال سیل، انتظامیہ کو شوکاز نوٹس جاری

نوٹی فکیشن کے مطابق سندھ میں 26 جولائی سے تفریحی مقامات پر مکمل پابندی ہوگی اور اس سلسلے میں ریسٹورنٹس کو بھی پابند کیا گیا ہے کہ وہ ان ڈور او آؤٹ ڈور ڈائننگ کی خدمات فراہم نہیں کرسکیں گے۔

ہم نیوز کے مطابق ریسٹورنٹس کو اجازت دی گئی ہے کہ وہ ٹیک اوے کی خدمات رات 10 بجے اور ہوم ڈیلیوری کی رات 12 بجے تک فراہم کرنے کے مجاز ہوں گے۔

سندھ: ویکسین نہ لگوانے والے سرکاری ملازمین کی تنخواہ روکنے کا فیصلہ

حکومت سندھ کی جانب سے جاری کردہ نوٹی فکیشن کے تحت سندھ میں اسکولوں اور کالجوں کو 26 جولائی سے مکمل بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے البتہ صوبے کے اسکولوں و کالجوں میں صرف جاری امتحانات منعقد ہو سکیں گے۔


متعلقہ خبریں